سوات، بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر کی خودکشی

عید الاضحیٰ کے روز ضلع سوات میں دلخراش واقعہ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا جبکہ اس واقعہ میں اس کی بھابھی بھی زخمی ہو گئی، اس واقعہ کے بعد ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا چراغ بھی گل کر دیا۔واقعات کے مطابق ضلع سوات کے علاقے مٹہ شوخدڑہ میں شوہر نے بیوی اور بھابھی پر فائرنگ کر دی، اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے بیوی جاں بحق جبکہ ملزم کی بھابھی زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے بعدازاں خود پر بھی فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم آئس کے نشے کا عادی تھا

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *