سوات ایکسپریس وے پر ہولناک حادثہ، 11 مسافر جاں بحق

پشاور: سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلیہ کے قریب ہائیس وین اور بس کے درمیان خوفناک حادثے کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثہ ہائیس وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ ہائیس وین نے سڑک کنارے کھڑی بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر شدید زخمی ہوئے۔ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *