Latest

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑی کمی سونا 37 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 3700 روپے فی تولہ سستا

کراچی: سونے اور چاندی کے نرخوں میں تکنیکی درستگی کے باعث عالمی ومقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑی کمی آ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37ڈالر کی کمی سے 4ہزار 43ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 700روپے کی کمی سے 4لاکھ 26ہزار 736 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح مقام سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 202روپے کی کمی سے 3لاکھ 65ہزار 857روپے کی سطح پر آگئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *