Pakistan

سٹی میئر سسٹم ختم؟ خیبرپختونخوا میں نیا بلدیاتی نظام زیرغور

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ طور پر نیا بلدیاتی نظام کا مسودہ تفصیلی جائزہ لینے کے لیے خصوصی کابینہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں محکمہ بلدیات نے آئندہ بلدیاتی نظام کا مسودہ پیش کیا، جس میں سٹی میئر کے عہدے کی جگہ دوبارہ ڈسٹرکٹ ناظم کے نظام کو بحال کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔اجلاس میں مسودے پر تفصیلی غور کے بعد وزیراعلیٰ نے بلدیاتی نظام میں موجود خامیوں کا جائزہ لینے، اصلاحات تجویز کرنے اور نئے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔یہ کمیٹی اپنی سفارشات تیار کر کے حتمی منظوری کے لیے دوبارہ کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات نے موجودہ ڈھانچے کے تحت سٹی کونسل، تحصیل کونسل اور ویلج کونسل سمیت نیبرہوڈ کونسل کو برقرار رکھنے کی تجویز دی ہے، اس کے ساتھ تحصیل اور ویلج کونسلوں کی حدود کو آبادی کے تناسب سے بڑھانے کی سفارش بھی مسودے میں شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *