Pakistan

سیفٹی آڈٹ مکمل صوابی میں سکولوں میں 36 سکول غیرمحفوظ ، 30 سیل

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں سکولوں کا سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں 36 سکول غیر محفوظ قرار دیئے گئے ہیں، جن میں سے 30 سکول سیل کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ضلع صوابی میں سکولوں کا سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ اور ٹیکنیکل انسپکشن مکمل کر لیا گیا، ڈی سی صوابی کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے سکولوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔سیفٹی آڈٹ مکمل کرنے کے اس مرحلہ کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع بھر میں کل 539 سکولوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں 193 سرکاری اور 346 نجی سکول شامل ہیں۔ ان میں 296 پرائمری، 80 مڈل، 110 ہائی اور 53 ہائیر سیکنڈری سکول ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق 392 سکولوں محفوظ جبکہ 36 سکول غیر محفوظ قرار دیے دیئے گئے، اور 111 سکولوں کی عمارتوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان کی عمارتوں کی مرمت ہونی چاہئِے۔حفاظتی اقدامات کے تحت انتظامیہ نے 30 سکولوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا، 5 سکولوں کو دوسرے سکولوں اور عمارتوں میں ایڈجسٹ کیا گیا، جبکہ 78 کمرے سیل اور 70 کمروں کو خالی کرا کر طلباء کو دوسرے کمروں میں منتقل کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *