Pakistan

غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیس، ملزمہ مسکان کا 3 روزہ ریمانڈ منظور

غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے کیس میں عدالت نے ملزمہ مسکان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزمہ کو جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے پولیس کو جیل میں خاتون پولیس افسر کی موجودگی میں ملزمہ سے تفتیش کی اجازت دی ہے، تاہم اسے پولیس کی براہ راست تحویل میں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پولیس موبائل فون اور مبینہ نشہ آور مواد کی برآمدگی سے متعلق تفتیش جیل میں کرے گی۔
عدالت کے مطابق ملزمہ کو جیل سے باہر لانے کے لیے پولیس کو اجازت لینا ہوگی، جبکہ مسکان کو 3 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *