World

فضائی حدود دینے سے سعودی انکار نے ٹرمپ کو آپریشن روکنے پر مجبور کیا

امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ پراجیکٹ فریڈم کیلئے فضائی حدود دینے سے سعودی انکار نے ٹرمپ کو آپریشن روکنے پر مجبور کیا۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی فون پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو منانے کی کوشش ناکام رہی۔رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ فریڈم کی بروقت اطلاع نہ ملنے پر ناراض سعودی عرب نے ریاض کے فوجی اڈے پر امریکی فوجیوں کی رسائی روک دی تھی، امریکا کو منع کردیا تھا کہ اس کے جہاز ریاض کے اڈے سے نہیں اڑ سکتے، ٹرمپ کو امریکی فوجیوں کی امریکی فوجی اڈے تک رسائی جاری رکھوانے کے لیے پراجیکٹ فریڈم روکنا پڑا۔سعودی عرب میں امریکی اڈے پر امریکی لڑاکا طیارے، ری فیولنگ ٹینکرز اور ائیر ڈیفنس سسٹمز تعینات ہیں۔پراجیکٹ فریڈم کے لیے امریکی بحری جہازوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے یہاں سے لڑاکا طیارے اڑانا ضروری تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *