Blog
لانگ مارچ پی ٹی آئی لانگ مارچ کا قافلہ آج خیبر پہنچے گا، تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی لانگ مارچ کا قافلہ آج متنی سے ضلع خیبر پہنچے گا، جہاں رات کو پڑاؤ کیا جائے گا، لانگ مارچ کے قافلے کی میزبانی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے استقبال کے لیے پی ٹی آئی خیبر کی جانب سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔لانگ مارچ کا قافلہ متنی پشاور سے خیبر ڈی ٹور روڈ کی جانب روانہ ہوگا اور رات وہیں قیام کرے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی لانگ مارچ کے دوران اپنے آبائی ضلع خیبر اور اپنے حلقے کا دورہ کریں گے۔ان کی آمد کے موقع پر پی ٹی آئی خیبر کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔پی ٹی آئی خیبر کی جانب سے لانگ مارچ کے قافلے کی میزبانی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، کارکنوں اور رہنماؤں کے قافلے ڈی ٹور روڈ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔لانگ مارچ کے قافلے کے رات کے قیام کے دوران کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد کے موقع پر استقبال بھی کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کا قافلہ آج متنی سے ضلع خیبر پہنچے گا، جہاں رات کو پڑاؤ کیا جائے گا.