Pakistan

لیاقت علی خان کی برسی مزار قائد پر قرآن خوانی، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور شہیدِ ملت خان لیاقت علی خان کی 75ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر کراچی میں مزار قائد کے احاطے میں ان کی قبر پر قرآن خوانی اور ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف اداروں کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
شہید ملت کی برسی کے موقع پر منعقدہ قرآن خوانی کی مجلس ریزیڈنٹ انجینئر مزار قائد عبدالعلیم شیخ اور پاک بحریہ کے افسر لیفٹیننٹ محمد ناہید کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔ تقریب میں مزار قائد انتظامیہ کے ملازمین کے علاوہ پاک بحریہ، پاک فضائیہ اور پاکستان رینجرز کے افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
قرآن خوانی کے بعد مزار قائد کے فاتحہ خواں قاری محمد شمس الدین نے شہید ملت خان لیاقت علی خان کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
خان لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم تھے اور قیام پاکستان کے بعد ملک کی ابتدائی سیاسی و حکومتی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *