Blog
مذاکراتی کمیٹی قائم خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمے کے لیے پی ٹی آئی کا 6 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمے کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 46 ارکان نے شرکت کی، جس میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی شریک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور اور نورالحق قادری شامل ہوں گے، جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے مزید 3 ارکان کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔
اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے سوال اٹھایا کہ حکومتی اعلامیے کے بغیر انہیں کس حیثیت سے مذاکرات میں قبول کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے 48 گھنٹوں میں کمیٹی کے باضابطہ اعلان کی یقین دہانی کرائی، جبکہ بانی پی ٹی آئی، ان کی بہنوں اور سہیل آفریدی کی رہائی کا معاملہ وفاقی پارلیمانی کمیٹی کی ذمہ داری قرار دیا گیا۔