Blog
مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہوگا؟نام سامنے آگیا،

خیبرپختونخوا سے مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا، کے پی سے 23 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلی تاہم پارٹی نے سب کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا۔ مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر امیدوار نامزد کرنے کے لیے گزشتہ شب پارلیمانی بورڈ کا خیبرپختونخوا ہاؤس میں اجلاس وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی صدارت میں ہوا جس میں ناموں پر مشاورت ہوئی۔ پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے سینیٹ کے لیے عرفان سلیم کے نام کی منظوری دیدی ہے عرفان سلیم ہی مراد سعید کی نشسست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے