Pakistan

مغوی تاجر ایک ماہ بعد بازیاب، 17 ملزمان گرفتار بزرگ تاجر محمد ظریف کو 34 دن قبل اغواء کیا گیا تھا

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل سے اغوا ہونے والے تاجر محمد ظریف ایک ماہ بعد بازیاب کرا لئے گئے، جبکہ اس دوران 17 ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے.اس حوالے سے پولیس نے اپنی پوری کوشش کی اور بالآخر تاجر محمد ظریف کو بازیاب کرانے میں کامیابی حاصل کی، اس دوران لنڈی کوتل پولیس کی جانب سے مغوی ظریف شینواری کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس کی اس کارکردگی پر انہین علاقہ اور تاجر برادری کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ڈی پی او وقار احمد خیبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس حوالے سے بتایا کہ ایک ماہ بعد مغوی تاجر کو بازياب کرایا گیا، اور اس سلسلے میں ٹیکنیکل طریقے سے کارروائی کی گئی، اغواکاروں نے تین لاکھ ڈالر ڈیمانڈ کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مرکزی کردار کے تین ملزمان مفرور ہیں، جلد ہی انہیں بھی گرفتار کر لیا جائیگا۔ڈی پی او خیبر وقار احمد اور ایس ایچ او تھانہ لنڈی کوتل عدنان آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ بزرگ تاجر کو 34 دن قبل اغواء کاروں نے اٹھایا تھا، تاہم اس کیس پر خیبر پولیس نے دن رات محنت کی اور تکنیکی کوششوں سے مغوی بازیاب کرایا۔ڈی پی او نے بتایا کہ اس کیس میں پولیس نے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، اور اس سلسلے میں پولیس نے مختلف علاقوں میں ریڈ کیا، مغوی کو اغواء کاروں کی چنگل سے آزاد کرانے میں ایس ایچ او عدنان آفریدی نے مرکزی کردار ادا کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *