Pakistan

میڈیکل طالبہ کی مبینہ خودکشی کیس میں مرکزی ملزم گرفتار

میرپور خاص میں نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم لیکچرار عابد لغاری کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے 4 انسپکٹرز پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لیکچرار عابد لغاری پر طالبہ کو ہراساں کرنے اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات ہیں، جن کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق کیس میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *