Pakistan

وفاقی وزیر نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اشارہ

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی وفاقی وزیر نے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اشارہ دے دیا۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان کو ایک بڑا موقع ملا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھرپور کوششوں سے پاکستان عالمی امن کا علمبردار بنا۔
اویس لغاری نے لکھا کہ لبنان میں جنگ بندی ہوگئی ہے جبکہ آبنائے ہرمز بھی کمرشل آمد و رفت کیلیے آج کھول دی گئی ہے، ان شاء اللہ ان کوششوں کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی آئے گی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی فراوانی بہتر ہوگی۔ آخر میں انہوں نے ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ لکھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *