World

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو بھاری نقصان روٹس کی تبدیلی، مہنگا ایندھن اور بڑھتے اخراجات نے ایئر انڈیا کے مالی بحران میں اضافہ کر دیا۔

 پاکستان کی فضائی حدود کی بندش بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کے لیے بڑا معاشی دھچکا ثابت ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا نے مالی سال کے دوران تقریباً 2.3 ارب ڈالر خسارہ ریکارڈ کیا، جس کی بڑی وجوہات میں پاکستانی فضائی حدود کی بندش، روٹس کی تبدیلی اور بڑھتے آپریشنل اخراجات شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق مغربی ممالک جانے والی پروازوں کے طویل راستوں، امریکہ۔ایران کشیدگی کے باعث ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور معاشی اتار چڑھاؤ نے بھی بھارتی ایئرلائنز کے مالی مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ بھارتی ایوی ایشن ماہر سوباش گوئل کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے روزانہ 400 سے 500 بھارتی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *