World

پاکستان مخالف سوال پر روسی صدر نے بھارتی صحافی کو لاجواب کردیا

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان سے متعلق منفی سوال کرنے پر بھارتی صحافی کو لاجواب کر دیا۔سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم کے دوران بھارتی صحافی کے سوال پر صدر پیوٹن نےکہا یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان چین کے زیر اثر ہے، پاکستان ایک بڑا ملک ہے اور اس کے مختلف ملکوں سے تعلقات ہیں۔ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا روس نے چین کے ساتھ ہمیشہ فوجی میدان میں تعاون کیا اور ایسا کرنا جاری رکھیں گے۔ایران سے متعلق سوال پر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کا ایران کے ساتھ اعتماد کا تعلق ہے، بحران حل کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روس نے حال ہی میں یوکرین کا 2ہزار 440 مربع کلومیٹر کا علاقہ قبضے میں لیا، ہم یوکرین کے ساتھ پرامن طریقے سے ڈیل کرنے کیلئے بھی تیار ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *