پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو تمام ڈپازٹ واپس کر دیے

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈپازٹ کی صورت میں فراہم کی گئی تمام رقم واپس کردی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات کوگزشتہ روز ایک ارب ڈالر کی رقم واپس کی۔یواے ای کو 2 ارب ڈالر 6 فیصد سودکیساتھ واپسی کے بعد پاکستان کے بیرونی مالیاتی خلا میں اضافےکا امکان پاکستان کے مرکزی بینک کا بتانا ہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کو 2.45 ارب ڈالر واپس کیے گئے تھے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق متحدہ عرب امارات کو 3.45ارب ڈالر کے تمام ڈپازٹ واپس کردیئے ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کر دیے ہیں

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *