Pakistan

پشاور، تاجر سے 1 کروڑ 78 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے متاثرہ تاجروں نے واردات سے قبل 488 گرام سونا فروخت کیا تھا

پشاور کے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں رہزنی کی بڑی واردات میں سول کوارٹر کے قریب سونے کے تاجر سے 1 کروڑ 78 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے،مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کار سوار تاجروں سے اسلحے کے زور پر نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،متاثرہ تاجروں نے واردات سے قبل 488 گرام سونا فروخت کیا تھا، ایف آئی آر کے مطابق فروخت کی رقم گاڑی کی ڈگی میں رکھی گئی تھی،دکان سے سامان لینے کے لیے گاڑی روکی تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ تان کر رقم لوٹ لی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *