پشاور، دو بینک ڈکیتیوں میں ملوث گروہ گرفتار

پشاور شہر میں دو بینک ڈکیتی میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا گیا،پہلا واقعہ جنوری میں کوہاٹ روڈ نجی بینک ڈکیتی کی کوشیش کے دوران سیکیورٹی گارڈ کو قتل کیا تھا، ، سی سی پی او میاں سعید کے مطابق دوسرا واقعہ 6 مارچ کو پیر بالا ورسک روڈ پر بینک ڈکیتی کا پیش آیا تھا بینک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ انکے ساتھی فرار ہوگئے ، بینک ڈکیتی کو ناکام بنانے کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او بہادر علی شہید ہوگیا تھا، گرفتار ملزمان میں شعیب، عمر اور عماد شامل ہیں، ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائیاں جاری ہے

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *