Blog
پشاور: نجی سکول کی چھت گرنے سے 28 بچے اور خواتین ٹیچرز جاں بحق، درجنوں زخمی

پشاور: دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے طلبہ اور اساتذہ ملبے تلے دب گئے، جس کے نتیجے میں 6 بچیاں، 20 بچے اور 2 خواتین ٹیچرز جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق دیر کالونی کے علاقے میں واقع الخیر اسکول سسٹم کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں متعدد بچے چھت تلے دب گئے۔ترجمان کے مطابق ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر ویکلز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔ 8 زائد زخمی بچوں کو ابتدائی طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا گیا، اور مزید کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔