Pakistan

پشاور نرسنگ کالج واقعہ: پرنسپل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا بی بی سلطانیہ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل رپورٹ کرنے کی ہدایت

پشاور:پوسٹ گریجویٹ نرسنگ کالج حیات آباد کی پرنسپل مس بی بی سلطانیہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پرنسپل کی تبدیلی اور اضافی چارج تفویض کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق مس بی بی سلطانیہ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ نرسنگ کالج ایچ ایم سی کی پرنسپل مس شبانہ نور کو پشاور پوسٹ گریجویٹ نرسنگ کالج حیات آباد کی پرنسپل کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *