Pakistan

پولیو ٹیم پر فائرنگ مہمند، یکہ غند پولیس اور پولیو ٹیم پر فائرنگ، صورتحال کشیدہ

ویب ڈیسک: ضلع مہمند کے مرکزی مقام یکہ غنڈ کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ سے حالات کشیدہ ہو گئے، اور اس دوران علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ تھانہ یکہ غند پولیس اور پولیو ٹیم پر رنگینہ غنڈی کادوکور کے علاقے میں کی گئی.یکہ غند پولیس اور پولیو ٹیم پر ہونے والی فائرنگ کے باعث صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، واقعہ کے بعد پولیس نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، جس پر ملزمان فرار ہو گئے ، اور اس فائرنگ واقعہ میں‌ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *