Blog
پیٹرول سستا پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے سے زائد کمی، ڈیزل مہنگا

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کے نرخ میں اضافے کا اعلان کردیا۔اوگرا نے 28 اکتوبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔پیٹرول کی نئی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کمی سے 376 روپے 6 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 28 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔