Pakistan

پیٹرول سستا کرنے کی تیاری وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد:وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ نئے فارمولے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی ممکن ہے، جبکہ آئل ریفائنریز کے تعاون سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا وزیراعظم کی ترجیح ہے اور آئل ریفائنریز کے ساتھ آئندہ نشست میں تمام امور پر بات چیت ہوگی۔ان کے مطابق ریفائنریز کے تعاون سے پیٹرول 15 روپے فی لیٹر تک سستا فراہم کرنے کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل، لاجسٹکس اور انشورنس کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں اور پیٹرولیم پر پریمیئم 10 سے 20 ڈالر فی بیرل تک بڑھ گیا ہے۔علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ڈیزل کے لیے خام تیل کی بنیاد پر فارمولا پہلے ہی طے کیا گیا تھا، جبکہ جمعرات کو پیٹرول کی قیمتوں میں متوقع 15 روپے فی لیٹر اضافے کو روک دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *