Blog
پی ٹی آئی بریت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کا گرفتار کارکنان کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران درج مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنان کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا، جس سے ان کی رہائی کی راہ ہموار ہوگئی۔
سماعت کے دوران پولیس نے کارکنان کی شناخت پریڈ کے لیے مزید مہلت طلب کی، جس پر پی ٹی آئی کے وکلا نے اعتراض اٹھایا۔ وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ کارکنان کو گرفتار ہوئے 40 روز سے زائد گزر چکے ہیں، لیکن پولیس مسلسل مہلت مانگ رہی ہے۔
عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تھانہ شالیمار اور تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمات میں شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل کیے گئے تمام کارکنان کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔