Blog
پی ٹی آئی دھرنوں سے بھاگ رہی ہے، عطا تارڑ ہمت ہے تو لانگ مارچ کیلئے آئیں، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی اور خیبر پختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف دھرنوں اور لانگ مارچ سے بھاگ رہی ہے، ہمت ہے تو لانگ مارچ کے لیے آئیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اس وقت بے یار و مددگار ہیں، جبکہ صوبائی حکومت پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ ان کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس اصلاحات کے بجائے ایسا قانون بنایا ہے جس کے ذریعے پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی سے باز نہیں آ رہی اور پی ٹی آئی دہشت گردوں کی منظورِ نظر ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو ٹی ٹی پی کی بی ٹیم اور ٹی ٹی اے کی سی ٹیم بھی قرار دیا۔
عطا تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کم اور ٹی ٹی پی کے کمانڈر کمانڈو زیادہ لگتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور دھرنے کی کوئی مؤثر تیاری نظر نہیں آ رہی۔ سیاست ضرور ہونی چاہیے، تاہم سیاست کے نام پر امن و امان کی صورتحال خراب نہیں ہونی چاہیے۔