ڈیرہ اسماعیل خان میں حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار

ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درازندہ کی حدود میں واقع چوکی امان میلہ پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے چوکی پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم چوکی میں موجود اہلکاروں نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور جواب دیا جس پر حملہ آور افراتفری میں فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔پولیس کے مطابق چوکی میں تعینات تمام اہلکار محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس پوسٹ کے اطراف سے 25 کلو اور 3 کلو بارودی مواد پر مشتمل دو آئی ای ڈیز بھی برآمد ہوئیں۔بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر دونوں دیسی ساختہ بموں کو ناکارہ بنا دیا، جس سے ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا۔ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان ضیاء الدین نے چوکی پر تعینات اہلکاروں کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ آہنی حوصلوں کے حامل یہ بہادر جوان ہمارا فخر ہیں اور علاقائی امن کے لیے ڈی آئی خان پولیس نے بے شمار قربانیاں دی ہیں

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *