Pakistan

ڈینگی کا وار لنڈی کوتل میں ڈینگی سے نوجوان جاں بحق، علاقے میں تشویش

خیبر:پاک افغان سرحد کے قریب گاں باچا مینہ کے رہائشی نوجوان خورشید انور ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق خورشید انور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں زیرِ علاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوا۔خاندانی ذرائع کے مطابق خورشید انور تقریبا ایک ہفتہ قبل ڈینگی سے متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا،ہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔دوسری جانب ڈی ایچ او خیبر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ خورشید انور نامی مریض کا کیس محکمہ صحت کے ریکارڈ میں رجسٹرڈ نہیں ہے اور انہیں اس حوالے سے معلومات نہیں ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق لنڈی کوتل میں اب تک ڈینگی کے 19 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں 3 مقامی جبکہ 16 دیگر علاقوں سے آنے والے افراد کے کیسز شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت 7 مریض اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔علاقائی مشران نے لنڈی کوتل میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مثر انسدادِ ڈینگی اقدامات نہ ہونے کا شکوہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں مچھر مار اسپرے اور مچھر دانیوں کی تقسیم سمیت مختلف حفاظتی اقدامات کیے جاتے رہے ہیں، تاہم رواں سال ایسی سرگرمیاں محدود دکھائی دے رہی ہیں۔
مشران نے مطالبہ کیا ہے کہ لنڈی کوتل میں ڈینگی کی صورتحال کا فوری نوٹس لے کر موثر انسدادِ ڈینگی مہم شروع کی جائے اور مبینہ غفلت یا عدم توجہی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *