Blog
کاک کروچ رہنما کی گرفتاری بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں تعاقب کر رہی ہیں، ابھیجیت دیپکے

بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دہلی پولیس انہیں کسی بھی وقت گرفتار کر سکتی ہے، جبکہ انٹیلی جنس بیورو کے اہلکار ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ابھیجیت دیپکے کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ان کا تعاقب کر رہی ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ قومی پرچم لہرانے کے لیے جیل جانے سے بھی خوف زدہ نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سی جے پی نے دہلی کے سینٹرل پارک میں قومی پرچم لہرانے کے لیے احتجاج کی کال دی تھی، تاہم حکام نے 16 اور 17 اکتوبر کو پارک بند رکھنے کا اعلان کیا۔
دیپکے کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت حکومت تبدیل کرنے کا مطالبہ نہیں کر رہی بلکہ انتخابی عمل میں غیر جانب داری یقینی بنانے اور چیف الیکشن کمشنر کی تبدیلی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
دوسری جانب دہلی پولیس نے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت کرتے ہوئے کناٹ پلیس اور ملحقہ علاقوں میں تقریباً 6 ہزار پولیس اور نیم فوجی اہلکار تعینات کیے ہیں۔