کرکٹ دنیا میں تہلکہ، پاکستانی اسٹار کھلاڑی گرفتار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر عرفان خان ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پکڑے گئے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عرفان خان اپنی گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھے سفر کر رہے تھے لیکن انہوں نے حفاظتی بیلٹ نہیں باندھ رکھی تھی۔
ٹریفک پولیس اہلکار سٹار کھلاڑی کو روکا اور انہیں ٹریفک قوانین کی یاد دہانی کروائی
پولیس اہلکار نے کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیٹ بیلٹ نہیں پہنی ہوئی، کیا اس خلاف ورزی پر آپ کا چالان کر دیا جائے؟ تاہم جیسے ہی اہلکار کو اندازہ ہوا کہ گاڑی میں موجود شخصیت کوئی عام شہری نہیں بلکہ قومی کرکٹ اسٹار عرفان خان ہیں تو ماحول خوشگوار ہو گیا اور سخت کارروائی کے بجائے دونوں کے درمیان دلچسپ گفتگو شروع ہو گئی۔
بات چیت کے دوران پولیس اہلکار نے عرفان خان سے ان کی پی ایس ایل ٹیم حیدرآباد کنگز مین کی کارکردگی کے بارے میں بھی سوال کیا۔
اس موقع پر دونوں کے درمیان کرکٹ کے حوالے سے کچھ دیر تک گپ شپ ہوتی رہی اور یوں ایک قانونی گرفت کا معاملہ مداح اور کھلاڑی کی محبت بھری گفتگو میں بدل گیا۔
پولیس اہلکار نے انہیں قوم کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ اپنی سیفٹی کے لیے سیٹ بیلٹ کو لازمی پہنیں۔
بعد ازاں اہلکار نے مذاق میں عرفان کو بتایا کہ انہیں 5,000 روپے جرمانہ دینا پڑے گا، لیکن آخرکار انہیں صرف وارننگ دے کر جانے دیا گیا۔
واضح رہے کہ عرفان خان پاکستان کی جانب سے 9 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ ان کی ٹیم حیدرآباد کنگز مین نے پی ایس ایل 2026 میں شاندار کھیل پیش کیا تھا۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *