World

کویت کی شہریت کے قوانین میں اہم ترامیم

کویت کی حکومت نے شہریت کے قوانین میں اہم ترامیم کرتے ہوئے مختلف اقسام اور اہلیت کے معیار کی وضاحت کر دی ہے۔ نئے قواعد کے مطابق کویتی الاصل، نسب سے شہریت، غیر ملکی شریکِ حیات، اور خواتین کی شہریت سے متعلق شقوں کو واضح کیا گیا ہے۔
ترمیم کے تحت کویتی باپ کے بچے کو پیدائش سے ہی شہریت حاصل ہوگی جبکہ بعض مخصوص حالات میں کویتی ماں کے بچوں کو عارضی شہریت دی جا سکے گی۔ غیر ملکی سے شادی کی صورت میں شہریت کے قواعد بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔
نئے قانون کے مطابق شہریت کے حصول پر غیر ملکی شہریت تین ماہ میں ترک کرنا لازمی ہوگا، جبکہ دھوکہ دہی، قومی سلامتی کے خطرات یا غیر ملکی فوج میں شمولیت کی صورت میں شہریت منسوخ کی جا سکے گی۔ تنازعات میں ڈی این اے اور بائیو میٹرک تصدیق کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *