کھیلوں کے فروغ میں کردار، سکواش کورٹ آصف شہاب کے نام منسوب کرنے کی تجویز

پشاور میں سپورٹس حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کے سکواش کورٹ کو سینئر بیوروکریٹ اور کھیل دوست شخصیت آصف شہاب کے نام سے منسوب کیا جائے۔ آصف شہاب گزشتہ روز سکواش کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
مرحوم گریڈ 19 کے سینئر افسر اور خیبرپختونخوا ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ کھیلوں خصوصاً سکواش کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتے تھے اور کورٹ کی تعمیر میں بھی ان کا اہم کردار رہا۔
سپورٹس حلقوں نے کہا ہے کہ آصف شہاب کی خدمات کے اعتراف میں سکواش کورٹ کو ان کے نام سے منسوب کرنا مناسب خراجِ عقیدت ہوگا۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *