Showbiz

ہانیہ عامر کا جیا علی کے تبصرے پر ردعمل

اداکارہ و سابق سپر ماڈل جیا علی نے ایک پروگرام میں ہانیہ عامر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہانیہ عامر آؤٹ آف کنٹرول ہو رہی ہیں۔ جیا علی کا کہنا تھا کہ ہانیہ ایک بہترین اداکارہ اور پاکستان کا چہرہ ہیں، اس لیے انہیں اپنے رویے کا خیال رکھنا چاہیے۔
جیا علی کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ بعد ازاں ہانیہ عامر نے بھی جیا علی کے تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے “آؤٹ آف کنٹرول” والے جملے کو طنزیہ انداز میں دہرایا اور مختصر جواب دیا۔
ہانیہ کے اس ردعمل کے بعد دونوں اداکاراؤں کے بیانات سوشل میڈیا پر ایک بار پھر زیر بحث آگئے، جبکہ صارفین کی جانب سے اس معاملے پر مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *