Blog
ہنگو میں نجی بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر اغوا کیمروں، کمپیوٹرز اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا گیا

ویب ڈیسک: ضلع ہنگو کے تھانہ ٹل کی حدود میں واقع علاقے دلن میں نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے ایک نجی بینک پر حملہ کیا، اس دوران علاقے میں سیکیورٹی صورتحال تشویشناک ہوگئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور بینک میں داخل ہوئے اور وہاں موجود سامان کو نقصان پہنچایا۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بینک کے اندر موجود سی سی ٹی وی کیمروں، کمپیوٹرز اور دیگر سامان کو شدید نقصان پہنچایا۔حملہ آوروں نے بینک کے خزانے پر بھی فائرنگ کی، جس کے باعث عمارت کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق حملہ آور بینک منیجر وسیم آفریدی اور کیشیئر علاؤالدین کو اپنے ساتھ لے گئے۔واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے، حکام نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی کیلئے ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ ہنگو کے تھانہ ٹل کی حدود میں واقع علاقے دلن میں نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے ایک نجی بینک پر حملہ کیا، اس دوران علاقے میں سیکیورٹی صورتحال تشویشناک ہوگئی