Blog
یوم سیاہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانا اور یہ باور کرانا ہے کہ کشمیری عوام اپنی سرزمین پر حق خودارادیت چاہتے ہیں۔27اکتوبر 1947کو بھارت نے سری نگر میں اپنی فوجیں اتار کر کشمیر پر فوجی قبضے کا آغاز کیا تھا، بھارت کے اس اقدام کیخلاف کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں۔آج یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم کشمیری برادری بھی ریلیاں اور احتجاجی سرگرمیاں منعقد کرے گی۔ان سرگرمیوں کا مقصد عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کرنا ہے۔مظفرآباد میں یوم سیاہ کی مناسبت سے شاہراہ سری نگر پر کنٹرول لائن کی جانب مارچ کیا جائیگا، شرکا ضلع جہلم ویلی کے علاقے ہٹیاں بالا میں بھارت کے خلاف احتجاج کریں گے۔