15 سال سے کم عمر عازمین کی حج روانگی پر پابندی کا فیصلہ واپس
سعودی وزارتِ حج نے کم عمر بچوں سے متعلق پالیسی میں تبدیلی واپس لے لی اور 15 سال سے کم عمر بچوں پر پابندی ختم کرتے ہوئے پرانی پالیسی بحال کردی ہے۔نئے احکامات کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت دوبارہ دے دی گئی ہے، جس کے تحت پہلے مسترد ہونے والے ویزے دوبارہ پراسیس کردیے جائیں گے۔وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، جس میں پاکستانی حجاج کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور بچوں سے متعلق سہولت بحال ہوگئی ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل حج پاکستان کی جانب سے جاری مراسلے میں عمر کی نئی حد سے متاثرہ درخواستیں دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے آج حج 2026 کے لیے عازمینِ کی عمر کے حوالے سے نئی اور سخت پابندی فوری طور پر نافذ کی تھی۔ مملکت کی جانب سے اچانک کیے گئے بڑے فیصلے کے مطابق 15 سال سے کم عمر بچوں کو رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت نہیں تھی




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!