Pakistan

6 دہشتگرد ہلاک ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، جبکہ اس دوران دو مختلف مواقع پر ہونے والے فائرنگ تبادلے کے دوران دو جوان جام شہادت نوش کر گئے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے زرکانی میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا، اس دوران ہونے والے فائرنگ کے 2 تبادلوں میں 2 جوان شہید ہو گئے، جن میں ایک نائیک غلام مرتضیٰ اور دوسرا سپاہی تاشیر احمد شامل ہیں۔سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد فوج اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *