Blog
7 فلسطینی شہید غزہ سٹی میں اسرائیلی حملے، بچوں و خواتین سمیت 7 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: جنگ بندی کے باوجود خان یونس اور غزہ سٹی میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، حالیہ حملوں میں بچون اور خواتین سمیت 7 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حملے غزہ کے مختلف علاقوں، خصوصاً خان یونس، غزہ سٹی اور وسطی غزہ میں کیے گئے، جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فائرنگ سے 25 سالہ احمد محمد بریکہ جاں بحق ہو گئے۔فلسطین آن لائن کے مطابق احمد بریکہ بطن السمین کے علاقے میں اپنے بے گھر خاندان کے خیمے میں موجود تھے، جہاں انہیں گولی ماری گئی۔ذرائع کے مطابق احمد بریکہ اپنے بچوں اور اہل خانہ کے سامنے خیمے کے اندر جاں بحق ہوئے، ان کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات کے موقع پر سوگواروں نے انہیں الوداع کہا۔دوسری جانب خان یونس کے جاپانی محلے میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 46 سالہ محمود جہاد محمود قفہ شہید ہو گئے، جبکہ المواصی کے علاقے بیر 19 کے قریب اسعد قشہ بھی حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔ ان واقعات میں ایک بچی سمیت دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔غزہ سٹی کے علاقے تل الہوا میں الخور چوک کے قریب ایک شہری گاڑی کو اسرائیلی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ہانی حامد کہیل جام شہادت نوش کر گئے۔