Pakistan

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گئی دریائے سندھ کنارے آباد دیہات کے لوگوں کو الرٹ جاری

ویب ڈیسک: حالیہ مون سون بارشوں اور بالائی اضلاع سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث تربیلا ڈیم فل، پانی کی سطح 1550 فٹ ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس دوران پانی کی آمد 2لاکھ 25 ہزار 500 اور اخراج 2 لاکھ 24 ہزارا 700 کیوسک ہے، جبکہ اس دوران تمام 17 پیداواری یونٹس بھی فعال ہیں۔ڈیم انتظامیہ کے مطابق آج تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ ریکارڈ کی گئی، جو ڈیم کا فل لیول ہے۔ اس طرح ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش مکمل ہوگئی ہے، تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ جبکہ فل لیول 1550 فٹ ہے۔ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 25 ہزار 500 کیوسک جبکہ اخراج2 لاکھ 24 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔حالیہ بارشوں اور بالائی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہوا، جس کے بعد پانی کی سطح فل لیول تک پہنچ گئی۔تربیلا ڈیم کے تمام 17 پیداواری یونٹس اس وقت کام کررہے ہیں، ڈیم میں بجلی کی موجودہ پیداوار 4,457 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ تربیلا ڈیم کی مجموعی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4,888 میگاواٹ ہےتربیلا ڈیم فل لیول تک پہنچنے کے بعد ہری پور کی تمام آبی گزرگاہوں، تربیلا ڈیم اور غازی بروتھا کی بڑی نہروں کے اطراف پولیس کا گشت جاری ہے، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو 1122 کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے آبی گزرگاہوں کے آس پاس موجود آبادیوں کو پانی سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جبکہ شہریوں کو خبردار کرنے کے لیے مساجد میں اعلانات بھی کیے گئے ہیں۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی کے تیز بہاؤ یا آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *