Pakistan

خوفناک حادثہ رشکئی انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

مردان: رشکئی انٹرچینج کے قریب ہائی ایس گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ہائی ایس میں سوار افراد ٹیکسلا سے پشاور جارہے تھے کہ رشکئی انٹرچینج کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے باعث گاڑی الٹ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مردان اور نوشہرہ کی امدادی ٹیمیں ایمبولینسز کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات سے متعلق ابتدائی معلومات میں ٹائر پھٹنے کو سبب قرار دیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *