Pakistan

پولیس مقابلہ بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا مقابلے میں ہلاک

گوجرانوالہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں تین پولیس مقابلوں کے دوران کمسن بچیوں سے جنسی زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جبکہ دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تینوں واقعات میں فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔تھانہ سوہدرہ پولیس کے مقابلے میں 6 سالہ بچی سمیت متعدد کمسن بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم جنید اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم جنید کو 6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں پوٹینسی ٹیسٹ کے بعد واپس لایا جا رہا تھا کہ اس کے دو نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کرکے اسے حراست سے فرار کروانے کی کوشش کی۔ ملزم 2020 سے 2022 کے دوران 5 اور 6 سال کی تین کمسن بچیوں سے جنسی زیادتی کے مقدمات میں بھی جیل جا چکا تھا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *