Pakistan

گیس بحران نئے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی گئی

ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی قلت کے باعث نئے کنکشن حاصل کرنے کے منتظر صارفین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔سوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشنز کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرنے کے بجائے اسے غیر معینہ مدت تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہےذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ سے کمرشل شعبے میں بھی نئے گیس کنکشنز کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ ہوٹلوں، تندوروں اور دیگر کاروباری صارفین کو بھی اس فیصلے کے تحت کنکشن نہیں دیے جارہے، جبکہ ہزاروں افراد فوری کنکشن کے لیے اضافی فیس ادا کرنے کے باوجود انتظار میں ہیں۔گیس کی دستیابی سے متعلق مشکلات کی ایک بڑی وجہ آر ایل این جی کی سپلائی میں تعطل بتائی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی گیس کی فراہمی متاثر ہونے کے ساتھ موجودہ نظام میں بھی طلب اور رسد کا فرق بڑھتا جارہا ہے۔سرد موسم کے آغاز کے ساتھ گیس کی کھپت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث پہلے سے موجود صارفین کو بھی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے حالات میں نئے گھریلو کنکشنز کی بحالی کا معاملہ مزید غیر یقینی ہوگیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *