Pakistan

دریائے سندھ میں ڈوبنے والے چوتھے شخص کی نعش برآمد 14 اگست کو دریائے سندھ میں 5 افراد ڈوب گئے تھے

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں 14اگست کو دریائے سندھ میں ڈوبنے والے چوتھے شخص کی نعش بھی برآمد کر لی گئی ہے۔واقعات کے مطابق دریائے سندھ میں جاری سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو 1122 نے چوتھی ڈیڈ باڈی بھی ریکور کرلی، جس کی شناخت اویس، سکنہ چارسدہ کے نام سے ہوئی ہے۔لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیموں کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے، یاد رہے کہ 14 اگست کو دریائے سندھ میں 5 افراد ڈوب گئے تھے، جن کی ریکوری کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس میٰں‌ ریسکیو نے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوتھے شخص کی نعش بھی برآمد کر لی،ضلع صوابی میں ہنڈ کے مقام پر ڈوبنے والوں میں 26 سالہ اویس (چارسدہ) ، 45 سالہ شکیل ، اور اس کے دو بیٹے 20 سالہ شرجیل اور 16 سالہ خضر (مردان) جبکہ ایک 14 سالہ مشال کا تعلق صوابی کے علاقے یار حسین سے بتایا جاتا ہے۔یاد رہے کہ دریائے سندھ 5 افراد بہا لے گیا تھا، جن مِں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں، واقعات کے مطابق دریائے سندھ میں ہنڈ کے مقام پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *