Pakistan

27ستمبر کی کال عمران خان کے حکم پر ہی واپس ہوگی: عاطف خان حکومت کو سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل درآمد کرنا چاہیے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پاکستان میں علاج کرانے میں کوئی حرج نہیں، حکومت کو سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل درآمد کرنا چاہیے عاطف خان نے کہا کہ عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، حکومت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کیا تو یہ توہین عدالت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف بیمار تھے تو بانی پی ٹی آئی نے انہیں بیرون ملک علاج کرانے کی اجازت دی تھی، عمران خان کا علاج پاکستان میں ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔عاطف خان کا کہنا تھا کہ 27ستمبر کی کال صرف عمران خان کے حکم پر واپس لی جاسکتی ہے، بانی پی ٹی آئی کا کوئی بھی فیصلہ حتمی ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *