Latest, World

وسطی افریقی جمہوریہ میں سونےکی کان بیٹھنے سے 100 افراد ہلاک مزید لاپتا افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں،حکام

وسطی افریقی جمہوریہ میں سونےکی کان بیٹھ جانے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی افریقی جمہوریہ میں کیمرون کی سرحد کے قریب زیمبوئے گاؤں میں ایک سونےکی کان بیٹھ جانے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہےکہ کان بیٹھنے کی وجوہات اور چلانے والوں کا تعین کرنے کے تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ مزید لاپتا افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ سطی افریقی جمہوریہ کے پڑوسی ملک کیمرون کی جانب سے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *