Pakistan

عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے 26 اگست کو عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
گزشتہ ہفتے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کے بعد عید میلاد النبی ﷺ بدھ کے روز ہونے کا تعین کیا گیا تھا۔
دنیا بھر کے مسلمان ہر سال اسلامی قمری کیلنڈر کے تیسرے مہینے ربیع الاول کی 12 تاریخ کو حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے عید میلاد النبی ﷺ مناتے ہیں۔
اس دن مسلمان عبادات، دعاؤں اور صدقہ و خیرات کے ذریعے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *