Latest, Pakistan

عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے فٹنس رپورٹ تیار کرلی، عدالتی حکم کے باعث رپورٹ جاری نہیں کی جاسکتی

پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب سخت سیکیورٹی میں اسپتال لایا گیا۔انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی آنکھوں کے معائنے کے دوران شفا اسپتال کے دو اسپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی موجود رہے، جبکہ متعلقہ ماہر ڈاکٹروں نے بھی ان کا طبی معائنہ کیا۔اعلامیے کے مطابق پمز کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کی فٹنس رپورٹ تیار کی، تاہم سپریم کورٹ کے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیکل رپورٹس عوام کے ساتھ شیئر نہیں کی جا رہیں۔واضح رہے کہ عمران خان کو عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *