Pakistan

مراد سعید کی نااہلی پر خالی نشست کا اعلامیہ واپس نشست پر جاری ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی منسوخ

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے مراد سعید کی نااہلی پر خالی نشست کا اعلامیہ واپس لے لیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مراد سعید نے سینیٹ کا حلف اٹھا کر رکنیت حاصل ہی نہیں کی ، اس لیے ان کی سزا کے نتیجے میں سینیٹ کی کوئی نشست خالی نہیں ہوئی۔سینیٹ کی نشست پر جاری ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی واپس لے لیا گیا، الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جلال خان کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *