Blog
پمزہسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق آگ نرسری میں ائیرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے لگی، ریسکیو

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔رسکیو حکام کے مطابق اسپتال میں لگی آگ پرقابوپالیا گیا ہے جب کہ کولنگ کاعمل جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نرسری میں ائیرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے لگی، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو لیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے، لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچاسکی جب کہ 15 جاں بحق ہوگئے۔