Blog
پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت 16 ستمبرکو ہوگی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کے لیے 16 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔رجسٹرار آفس کے مطابق متعلقہ کیٹیگری میں اس نوعیت کی 94 درخواستیں پہلے سے زیر التوا ہیں، عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست ان میں سب سے آخر پر دائر ہوئی۔ سپریم کورٹ کے جاری کردہ روسٹر کے مطابق 16 ستمبر کو بینچ نمبر پانچ جسٹس شاہد وحید ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا